فیصل آباد میں عوامی مقامات پر خفیہ کیمروں کے انکشاف کے بعد مقامی پولیس اور انتظامیہ متحرک

جمعہ 16 فروری 2018 20:06

فیصل آباد میں عوامی مقامات پر خفیہ کیمروں کے انکشاف کے بعد مقامی پولیس ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) فیصل آباد میں عوامی مقامات پر خفیہ کیمروں کے انکشاف کے بعد وزیراعلیٰ کی ہدائت پرمقامی پولیس اور انتظامیہ متحرک۔شادی ہالوں ، ہوٹلوں ،پیٹرول پمپ ،شاپنگ پلازوں اور ریڈ میڈ گارمنٹس سنٹروں کا باقاعدہ معائنہ کا آغاز ۔خواتین اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی خصوصی مہم۔خفیہ کیمروں کی تلاش اور کمپیوٹروں کا معائنہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ریڈی میڈ گارمنٹس شاپ کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمروں کے خبر کے بعد حکومت پنجاب کی ہدائت پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے عوامی مقامات پر قائم باتھ رومز کی چیکنگ شروع کر دی ہے۔ ریڈی میڈ گارمنٹس کی خصوصی طور پر چیکنگ کی گئی اور ٹرائی رومز کا ریکارڈ تیار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کے عملہ نے شادی ہال، پیٹرول پمپ ، ہوٹل، ریسٹورنٹس، شاپنگ مال اور ریڈی میڈ گارمنٹس میں قائم باتھ روم اور ٹرائی رومز کا تفصیل معائنہ کیا گیا اور ان نجی اداروں میںکمپیوٹر بھی چیک کئے گئے۔

ان اداروں کے مالکان سے بیان حلفی لئے گئے کہ وہ سیکیورٹی اور تحفظ کو یقینی بنائینگے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرینگے۔مزید معلوم ہوا ہے کہ عوامی مقامات پر قائم باتھ رومز اور انتظار گاہوں کا وقفہ وقفہ سے معائنہ کیا جائے گا اور خواتین اور بچوں کے تحفط کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :