جمہوری اور ترقی پسند معاشروں میں فنکار برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،فریال تالپور

پیپلز پارٹی فنون لطیفہ کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ و کوشاں ہے، عشائیے سے خطاب

جمعہ 16 فروری 2018 21:52

جمہوری اور ترقی پسند معاشروں میں فنکار برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپورنے کہاہے کہ جمہوری اور ترقی پسند معاشروں میں فنکار برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی فنون لطیفہ کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ و کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز زرداری ہائوس میں فنکار برادری کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں فنکاروں اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء اور عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔