ویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام فیکلٹی ڈویلپمنٹ سکالر شپ و تقسیم لیب ٹاپ کی تقریب 19فروری کو ہو گی

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر مہمان خصوصی ہوں گے

جمعہ 16 فروری 2018 22:20

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) ویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام فیکلٹی ڈویلپمنٹ سکالر شپ و تقسیم لیب ٹاپ کی تقریب کا انعقاد 19فروری کو ایوان صدر مظفرآباد میں ہو گا۔ جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ہوں گے۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر جامعہ خواتین پروفیسر ڈاکٹر محمد حلیم کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار ترجمان جامعہ خواتین محمد عمران بشیر نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ تقریب میں سکالر شپس حاصل کرنے والے امیدواران کو ایوارڈ دئیے جائیںجائیں گے اور سٹوڈنٹس میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پورے آزاد کشمیر میں اتنی بڑی تعداد میں سکالرشپس حاصل کرنا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد حلیم خان کی کامیاب حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔