امریکا کی سب سے بڑی ملبوسات کمپنی نے حجاب ملبوسات مراکز قائم کرکے نئی اور منفرد روایت قائم کردی

جمعہ 16 فروری 2018 22:24

امریکا کی سب سے بڑی ملبوسات کمپنی نے حجاب ملبوسات مراکز قائم کرکے نئی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) امریکا کی سب سے بڑی ملبوسات کمپنی نے حجاب ملبوسات مراکز قائم کرکے ایک نئی اور منفرد روایت قائم کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائسزکی جانب سے اپنے سوشل میڈیا صفحات پر حجاب مراکز میں فروخت ہونے والے ملبوسات کی باقاعدہ نمائش بھی شروع کردی ہے۔خیال رہے کہ مائسز امریکا کی سب سے بڑی ملبوسات کمپنی ہے۔

امریکا بھر میں اس کے ملبوسات سینٹرز کی ایک چین ہے جس میں چھ سو سے زاید حجاب شاپنگ سینٹر قائم ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی امریکی کمپنی کی طرف سے ملک بھر میں مسلمان خواتین کی سہولت کے لیے حجاب ملبوسات شاپنگ سینٹر قائم کے گئے ہیں۔مائسز کی جانب سے فروخت کردہ ملبوسات مشی گن ریاست کی نومسلم خاتون لیزا فوگل کی قائم کردہفریونا کمپنی کے ہاں تیار کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لیز فوگل نے سنہ 2011 میں اسلام قبول کیا تھا۔ مشرف با اسلام ہونے کے بعد اس نے محسوس کیا کہ امریکا میں مسلمان خواتین کو ان کے مذہب کی تعلیمات کے مطابق باوقار لباس کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ نیز امریکا میں دستیاب محجب ملبوسا انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوتے ہیں۔فیس بک صفحے پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں لیزا فوگل کا کہنا تھا کہ محجب لباس تیارکرنے کے لیے کمپنی کیقیام کا وحد مقصد یہ تھا کہ ہماری مسلمان بہنوں کو اپنے پسند کے لباس کے چنا میں مدد فراہم کی جائے۔

چاہے وہ حجاب پہنا چاہئیں یا کوئی دوسرا لباس زیب تن کرنا چاہئیں۔ امریکا میں مسلمان خواتین کو ان کی کمپنی کی طرف سے باوقار لباس کے حصول میں آسانی ہوئی ہے۔مائسز کے شاپنگ سینٹرز کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے فیرونا کے محجب ملبوسات میں لمبے گان، اسکارف، کھلی شلواریں، کھلی قمیضیں شامل ہیں۔ ان کی قیمتیں 13 سے لے کر 84 ڈالر تک ہیں۔

امریکا میں مسلمان صارفین یونین کی ایک رکن صبیحہ انصاری کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی کمپنیاں اپنی مصنوعات میں مسلمانوں کی ضروریات کو پیش نظر رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ میں مسلمان گاہکوں کو حد درجہ نظرانداز کیا گیا۔ میں مائسز کمپنی کی طرف سے حجاب ملبوسات شاپنگ مراکز کے قیام کے اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہوں۔امریکی صارفین یونین اور ڈینار اسٹینڈرڈ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2013 کے دوران امریکی مسلمانوں نے ملبوسات کی خریداری پر 5 ارب40 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی جب کہ دنیا بھر میں دو کھرب 54 ارب ڈالر ملبوسات پر صرف کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :