بی جے پی کا کام ہندوتوکا راگ الاپنے کے سوا کچھ نہیں،صدرراشٹریہ لوک دل اجیت سنگھ

جمعہ 16 فروری 2018 22:30

مظفر نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء)بھارتی سیاسی جماعت راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) کے صدر چوہدری اجیت سنگھ نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دینے کیلئے یکساں نظریات کی حامل پارٹیوں کے مابین اتحاد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وہ مسلم ، جاٹ فارمولے کے ذریعے مغربی یوپی میں آر ایل ڈی کو مضبوط بنانے کیلئے 2روزہ دورے پر مظفر نگر آئے ۔چودھری اجیت نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے قول وفعل میں تضاد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کا ہر طبقہ ان کی کارکردگی سے پریشان ہے اور اس پارٹی سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے۔ بی جے پی نے ملک کے سیاسی ڈھانچے کو تباہ کردیا ہے۔ اب سیاسی اصلاحات اور ترقی کی ضرورت ہے ۔