گوہر آباد ، گلاپور،جپوکے، سلپی، سینگل ،گلمتی ،گورنجر میںمضر صحت خوردنی تیل کی کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری

جمعہ 16 فروری 2018 22:59

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) گاہکوچ کے نواحی موضعات گوہر آباد ، گلاپور،جپوکے، سلپی، سینگل ،گلمتی ،گورنجر اوربوبر کی دکانوں میں زائد المیاد اشیاء خوردنی کی فروخت کا سلسلہ جاری پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے مضر صحت قرار دیا جانے والا خوردنی تیل بھی کھلے عام فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،عوام کا کوئی پر سان حال نے عوام نے اعلی حکام سے لوگوں کو تیل کے نام پر زہر فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی طرف سے ان علاقوں میں موجود دکانوں کی چیکنگ نہ کرنے کی وجہ سے ہر دوسری دکان میں کولڈ ڈرنک خوردنی تیل اور دیگر اشیاء خوردنی کا سامان جن استعمال کی تاریخ کئی ماہ قبل ختم ہوچکی ہے مگر دکاندار ان زائد المیاد اشیاء خوردنی کو کھلے عام فروخت کر رہے ہیں ،مگر ان دکانداروں سے کوئی پوچھنے والا نہیں سینگل ، گورنجر ، گوہر آباد ،بوبرمیں کئی دکانوں میں زائد المیاد اشیاء خوردنی رکھ کر لوگوں کو فروخت کیا جارہا ہے اور لوگوں سادگی میں یہ چیزے خرید رہے ہیں اور استعمال کررہے ہیں اور ان دکانوں میں پرائس کنڑول کمیٹی کا وجود بھی ختم ہوکر رہ گیا ہے انتظامیہ صرف اپنی دفتروں تک محدود ہوکر رہ گئی ہیں اور دکاندار ایک طرف اشیاء خوردنی مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں تو اوپر سے یہ اشیاء خوردنی بھی زائد المیاد ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :