پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ریکارڈ مدت میں توانائی منصوبے مکمل کر کے ملک سے اندھیرے دور کئے ہیں‘شہبازشریف

جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں، خطے کی ترقی کی ذمہ داری نبھائی اور آئندہ بھی نبھاتے رہینگے ‘وزیراعلی شہبازشریف کی وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور سردار جمال لغاری سے گفتگو

جمعہ 16 فروری 2018 23:05

پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ریکارڈ مدت میں توانائی منصوبے مکمل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور سردار جمال لغاری نے ملاقات کی-وزیراعلی محمدشہبازشریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہپاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ریکارڈ مدت میں توانائی منصوبے مکمل کر کے ملک سے اندھیرے دور کئے ہیں اور توانائی بحران کے خاتمے سے صنعتی ترقی کا عمل تیز ہوگا اور روزگار کے مواقع بڑھیں گی-انہوں نے کہاکہ دن رات جھوٹ بولنے والوں نے توانائی منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کر کے عوام کی مشکلات بڑھائیں- وزیراعلی نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحالی مجھے دل وجان سے عزیزہی-جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں اوراس خطے کی ترقی کی ذمہ داری نبھائی اور آئندہ بھی نبھاتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کو آبادی کے تناسب سے زیادہ بجٹ مختص کرنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا اعزاز ہے۔ملتان میں میٹرو اور سپیڈو بس روزانہ لاکھوں مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔ لودھراں او ربہاولپور میں بھی سپیڈو بسوں کے ذریعے عوام کو با وقار سفری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں- ’’پکیاں سڑکاں۔ سوکھے پینڈے‘‘ کے تحت ہزاروں کلومیٹرطویل دیہی سڑکوں کی تعمیر سے دیہی طرز زندگی بدلا ہے ۔

100 ارب روپے کے کسان پیکیج سے کاشتکار خوشحال اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہوا۔ جنوبی پنجاب کی بدحالی کی بات کرنے والوں نے اپنے دور میں کبھی عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی۔وفاقی وزیرتوانائی سرداراویس لغاری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی پر اربوں روپے نچھاور کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :