مسلم لیگ ن کے لیے بری خبر

حکمران جماعت کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر کی گرفتاری ہونے جا رہی ہے، اہم بیوروکریٹ وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 16 فروری 2018 22:26

مسلم لیگ ن کے لیے بری خبر
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16فروری 2018ء ) :مسلم لیگ ن کے لیے بری خبرآگئی۔ حکمران جماعت کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر کی گرفتاری ہونے جا رہی ہے، اہم بیوروکریٹ وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ پے در پے مسائل میں پھنستی جا رہی ہے۔ایسے میں حکمران جامعت کے لیے ایک بری خبر آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

سینئیر صحافی محمد مالک نے اندر کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ نیب ذرائع کے مطابق حکمران جماعت کا ایک وفاقی وزیر جس کا تعلق پنجاب سے ہے وہ کرپشن کے سلسلے میں گرفتار ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے وفاقی وزیر کا نام لیے بغیر بتایا کہ انکے ساتھ ایسے ہی سکینڈل میں ملوث پنجاب کا سینئیر اور اہم ترین بیوروکریٹ بننے جا رہا ہے۔نیب جلد ہی کاروائی مکمل کرتے ہوئے اس وفاقی وزیر کو گرفتار کر لے گی۔انہوں نے اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ زمینوں کی خرید و فروخت کا معاملہ تھا ۔کچھ پلاٹس کا ہیر پھیر ہوا جس پر یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔
مسلم لیگ ن کے لیے بری خبر

متعلقہ عنوان :