وزیر مملکت اطلاعات کا معروف اداکار منا لاہور المعروف زکوٹا جن کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 17 فروری 2018 14:30

وزیر مملکت اطلاعات کا معروف اداکار منا لاہور المعروف زکوٹا جن کی وفات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مطلوب الرحمن عرف منا لاہوری زکوٹا جن کے کردار سے مشہور ہوئے ‘ لوگوں کو ہنسانے والا مطلوب الرحمن آج سب کو رلا گیا ہے۔ منا لاہوری کے مداح ان کی کمی ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے‘ منا لاہوری نے فنی سفر میں بھرپور صلاحیتوں سے شاندار کردار انجام دئیے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے معروف فنکار مطلوب الرحمن عرف زکوٹا جن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مطلوب الرحمن عرف منا لاہوری زکوٹا جن کے کردار سے مشہور ہوئے۔ منا لاہور نے بچوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات میں یکساں مقبولیت حاصل کی۔ منا لاہوری نے بچوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات میں یکساں مقبولیت حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :