جنوبی بحیرہ چین میں گیس اور تیل کی مشترکہ تلاش

چین اور فلپائن کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں،وزیر خارجہ ایلن پیٹر

ہفتہ 17 فروری 2018 14:39

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2018ء) فلپائن کے وزیر خارجہ ایلنپیٹر کائی ٹانو نے کہا ہے کہ فلپائن اور چین بحیرہ جنوبی چین کے متنازع پانیوں میں تیل اور گیس کی تلاش کے بارے میں مشترکہ کوششیں کرنے کے لیے مذاکرات کررہے ہیں۔ انہوں نے اخبار نویسوں سے کہا کہ ہم پوری شدمد کے ساتھ اس پر عمل کررہے ہیں کیونکہ ہمیں اس کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ فلپائن تین ماہ کے اندر ایک قانونی فریم ورک کو حتمی شکل دے کا جس کی رو سے مشترکہ تلاش کی اجازت ملک جاے گی۔چین اور فلپائن کے حکام کا ایک اجلاس رواں ہفتے منیلا میں منعقد ہوا جس میں مشترکہ اقدامات پر غور و خوز کیا گیا۔بیجنگ میں منیلا کے سفیر چائی ٹو سٹھہ رومانے کہا ہے کہ توقع ہے کہ مشترکہ تلاش کے امکانات کا جائزہ لینے والا ایک گروپ کم ازکم اس سال کے اوائل تک اپنی تحقیقات پیش کردے گا۔کائی ٹانو نے کہا کہ حکومت نے مالم پایا گیس ذخیرے جو فلپائن کے متعدد بجلی گھروں کو گیس فراہم کرتاہے کے بالآخر ختم ہونے کے پیش نظر توانائی کا نیا ذریعہ تلاش کرنے کا عزم کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :