زرعی اراضی کا تجزیہ آن لائن کرنے کے لیے اقدامات کا آغاز

ہفتہ 17 فروری 2018 15:43

سرگودھا۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء)حکومتِ پنجاب نے سرگودہا سمیت صوبہ بھر زراعت کے فروغ کے لیے زرعی اراضی کی مٹی کا تجزیہ آن لائن کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت ِ پنجاب نے محکمہ زراعت کو زرعی رقبوں سے مٹی کیے سیمپل لینے کا ٹاسک دیا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق ضلع سرگودہا سے 30جون تک 42ہزار سے زائد مٹی کے نمونے لے کر لیبارٹری بھیجے جائیں گے۔محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز تک 29ہزار سے زائد سیمپل زرعی لیبارٹری کو ارسال کر دیئے گئے ہیں جہاں سے کئے جانے والے تجزیہ کو آن لائن کیا جارہاہے۔کاشت کار وںنے کہاکہ حکومت کے اس اقدام سے زرعی زمین میں زرخیزی کے لیے اقدامات کئے جائیں گے جس سے شعبہ زراعت کو ترقی ملے گی۔