زینب قتل کیس فیصلہ ،انٹر نیشنل میڈیا کے نمائندے بھی کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود رہے

قومی اور عالمی الیکٹرانک میڈیا میں مجرم کو سزا کے فیصلے کی خبر بریکنگ نیوز کے طور پر چلائی گئی

ہفتہ 17 فروری 2018 15:48

زینب قتل کیس فیصلہ ،انٹر نیشنل میڈیا کے نمائندے بھی کوٹ لکھپت جیل کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی زینب کے کیس کامحفوظ کیا گیا فیصلہ سننے کیلئے قومی میڈیا کے ساتھ ساتھ عالمی میڈیا کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد بھی کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود تھی ۔

(جاری ہے)

الیکٹرانک اور اخبارات سے وابستہ مقامی میڈیا کے علاوہ اہم غیر ملکی نشریاتی اداروں اوراخبارات کے نمائندے صبح سویرے ہی کوٹ لکھپت جیل کے باہر پہنچ گئے ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے زینب کے قاتل کو سنائی جانے والی سزا کے فیصلے کی خبر نہ صرف مقامی میڈیا بلکہ عالمی الیکٹرانک میڈیا میںبھی بریکنگ نیوز کے طور پر چلائی گئی ۔ پراسیکیوٹر جنرل احتشام قادر نے غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو مجرم کو سنائی جانے والی سزا کے فیصلے بارے میں انگریزی زبان میں بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :