نوازشریف اور شہباز شریف کی اقبال شاہ کو کامیابی پر مبارکباد ،ْ موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

ہفتہ فروری 16:39

نوازشریف اور شہباز شریف کی اقبال شاہ کو کامیابی پر مبارکباد ،ْ موجودہ ..
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سربراہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف ،ْ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نو منتخب رکن قومی اسمبلی اقبال شاہ سے ملاقات کی اور کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ۔ ہفتہ کو یہاں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دور ان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔یاد رہے کہ لیگی امیدوار اقبال شاہ نے حلقہ این اے 154کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی اس سے قبل یہ سیٹ جہانگیر ترین نے لیگی امیدوار کو چالیس ہزار ووٹوں سے شکست دیکر جیتی تھی ۔سپریم کورٹ کی جانب سے جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دیئے جانے کے باعث یہ سیٹ خالی ہوئی تھی ۔