لمس کے زیر اہتمام ایم فل اور جی آر ای طالب علموں کے لئے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 17 فروری 2018 16:43

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمس) کے زیر اہتمام ایم فل اور جی آر ای طالب علموں کے لئے ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کے تحت ایسوسی ایٹس ڈین لمس اسکول آف ایجوکیشن ڈاکٹر مریم چغتائی نے ایم فل کی تعلیم کے پوشیدہ پہلوئوں کے حوالے سے ورکشاپ میں شریک تمام ایم فل درخواست گذاروں کو آگاہی دی کہ کس طرح اس پروگرام کے حامل طلبہ و طالبات ملک کی تعلیمی باگ دوڑ سنبھال سکتے ہیں جن میں شعبہ تعلیم و تدریس کی نئی جدتیں اور گورننس جیسے مسائل ہیں۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن ہوا جسے ڈاکٹر مریم چغتائی اور نذہت کامران نے طلبہ و طالبات کو ایم فل سے متعلق پیچیدگیوں کے جوابات دیئے۔