مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوںنے ترال میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا

ہفتہ 17 فروری 2018 18:27

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں محاصرے اور تلاشی کی ایک بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے ترال کے دیہات آری پل، ہنڈورہ، واگنڈ، درگنائی گنڈ، ستورہ، گڈپورہ اور ینگونی کا محاصرے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی شروع کر دی ۔

تلاشی کی کارروائی آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔

(جاری ہے)

دریں اثنا فوجیوںنے ضلع پلوامہ کے علاقے کریم آبادمیں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران پانچ افراد گرفتار کر لیے۔عینی شاہدین کے مطابق قابض فوجیوں نے آپریشن کے دوران شہریوںکو سخت مارپیٹ کا نشانہ بنایا اور انکی املاک کی توڑ پھوڑ کی ۔ ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں لوگوں نے قابض فوج کے تلاشی آپریشن کیخلاف زبردست مظاہرے کیے ۔ قابض اہلکاروں نے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے بعد مظاہرین اور قابض فورسز کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :