Live Updates

تحریک انصاف کا زینب قتل کیس میں مجرم عمران کی سزا کا خیر مقدم

کیس جس تیزی سے نمٹایا گیا وہ قابل تحسین ہے ،امید ہے دیگر مقدمات بھی ایسے ہی تیزی سے نمٹائیں جائیں گے،فواد چوہدری

ہفتہ 17 فروری 2018 18:41

تحریک انصاف کا زینب قتل کیس میں مجرم عمران کی سزا کا خیر مقدم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے زینب قتل کیس میں عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے،پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس تیزی کے ساتھ زینب قتل کیس نمٹایا گیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے، اس مقدمے میں قائم کی جانے والی روایت برقرار رہنی چاہیے، باقی مقدمات کو بھی اسی انداز اور تیزی سے نمٹایا جانا چاہیے، چیف جسٹس آف پاکستان نے اس مقدمے میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جس انداز اور تیزی سے مقدمہ نمٹایا گیا اس پر چیف جسٹس مبارکباد کے مستحق ہیں، جسٹس ثاقب نثار کا بحیثیت چیف جسٹس اس مقدمے میں کردار قابل تحسین ہے، امید کرتے ہیںزینب کیس میں جعلی پولیس مقابلے میں موت کے گھاٹ اتارے جانے والے افراد کا مقدمہ بھی اسی انداز سے نمٹایا جائیگا، پرامن احتجاج میں شریک لوگوں پر پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بننے والوں کو بھی انصاف ملنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مقدمے کے فیصلے سے معاشرے میں بچوں کے خلاف تشدد اور جرم کے رجحانات پر کاری ضرب لگے گی، اس فیصلے کے بعد سیاسی جماعتیں بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانے کے قابل ہونگی، تحریک انصاف معاشرے اور ملک میں بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :