نواز شریف اور مریم نواز کل شیخو پورہ جائیں گے

ہفتہ 17 فروری 2018 18:52

نواز شریف اور مریم نواز کل شیخو پورہ جائیں گے
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کل ( بروز اتوار)اپنی بیٹی مریم نواز شریف ، وفاقی وزراء کے ہمراہ شیخوپورہ آئیں گے اور یہا ںکمپنی با غ میں جلسئہ عام سے خطاب کرینگے واضح رہے کہ کمپنی با غ کی گرائونڈ کو کشادہ کرنے کے لئے گرائونڈ کی دیوار گرانے کے ساتھ ساتھ سر سبز درختوں کو بھی کا ٹ دیا گیا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ افراد پنڈال میں بیٹھ سکیں ۔