عوام نے پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے،دانیال عزیز

این ای120،چکوال اورلودھراں میںمسلم لیگ ن کی جیت سے ثابت ہوا کہ لوگوں کے دلوں میں مسلم لیگ ن کی محبت زندہ ہے،وفاقی وزیر نجکاری کمیشن کا جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 17 فروری 2018 20:51

عوام نے پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے،دانیال ..
نورکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) وفاقی وزیر نجکاری کمیشن اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں سیاسی ماحول گرم ہو چکا ہے این ای120کے بعد چکوال اور پھر لودھراں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جیت سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ لوگوں کے دلوں میں مسلم لیگ ن کی محبت زندہ ہے ،عوام نے پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے ،مسلم لیگ ن کے جلسوں میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ہی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ،شکرگڑھ میں پورے پاکستان کی تاریخ میں جتنے ترقیاتی کام ہمارے دور میں ہوئے پہلے کبھی نہ ہوئے سڑکوں کے جال دیہات میں بجلی اور دیگر کاموں سے عوام ہمارے اور زیادہ قریب ہو چکے ہیں ،علاقہ میں بھی پیار محبت امن کی سیاست کو فروغ دیا ،ان خیالات کا اظہار دانیال عزیز نے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی134رانا ضرار احمد چوہدری وائس چئیرمین ضلع کونسل نارووال کی طرف سے موضع عیسی میں منعقد کئے گئے ہزاروں افراد کے عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جلسہ میں سید نوید یاسین شاہ ،چوہدری لطیف گمٹالہ ،رانا جاوید ،رانا کاشف ضرار اور دیگر معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،رانا ضرار احمد چوہدری امیدوار صوبائی اسمبلی134نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقہ میں صاف ستھری سیاست کو فروغ دے رہے ہیں اور عوام کے مسائل بھی حل کرو ا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز نے انکے علاقہ میں جو ترقیاتی کام کروائے ہیں ہم انکے بے حد مشکور ہیں اور ہمارے جو درپیش مسائل ہیں دانیال عزیز انہیں حل کروائیں قبل ازیں معزز مہمانوں کو بہت بڑے جلوس گھوڑیوں کے رقص میں پنڈال میں لایا گیا پھولوں کے ہار پہنائے گئے نوجوانوں نے مسلم لیگ ن دانیال عزیز زندہ باد ،رانا ضرار چوہدری زندہ باد کے نعرے لگائے آخر میں شرکا کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گے ،اور لوگوں نے دانیال عزیز کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا