زینب قتل کیس مجرم کو تختہ دار تک پہنچانے میں فارنزک لیب کا کلیدی کردار ہے‘ وزیر قانون پنجاب

ہفتہ 17 فروری 2018 21:27

زینب قتل کیس مجرم کو تختہ دار تک پہنچانے میں فارنزک لیب کا کلیدی کردار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا ء اللہ خاں نے کہا ہے کہ زینب قتل کیس کے مجرم کو تختہ دار تک پہنچانے میں فارنزک لیب اور پولیس نے کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ زینب قتل کیس کے ملزم کی شناخت کا عمل فرانزک لیب کی وجہ سے ممکن ہوا۔

(جاری ہے)

سائنسی خطوط پر مبنی شہادت اتنی مضبوط تھی کہ ملزم کا سزا سے بچ جانا نا ممکن تھا۔انہوںنے کہا کہ فرانزک لیبارٹری کی بدولت پولیس تفتیش میں انقلابی تبدیلیاں رو نما ہوئیںہیں۔ وزیر قانون نے کہا کہ فرانزک لیب سے تفتیشی عمل کے معیار میں ہونے والی بہتری سے نہ صرف زینب زیادتی قتل کیس کے مجرم کوسزابلکہ مردان کی عاصمہ کے ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :