وزیراعلیٰ کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال ،گجرات کے باہر نومولود بچی کے جنم لینے کے واقعہ پر سخت ایکشن

ہسپتال کے ایم ایس ، ویمن میڈیکل افسر اور متعلقہ عملے کو فوری طو رپر معطل کرنے کا حکم

ہفتہ فروری 21:54

وزیراعلیٰ کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال ،گجرات کے باہر نومولود بچی کے جنم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال ،گجرات کے باہر نومولود بچی کے جنم لینے کے واقعہ پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ہسپتال کے ایم ایس کو فوری طو رپر معطل کرنے کا حکم دیاہے - وزیراعلی نے خاتون کو بروقت علاج معالجے کی سہولت فراہم نہ کرنے پر ویمن میڈیکل افسر اور متعلقہ عملے کو بھی معطل کرنے کا حکم دیا ہے اوران کے خلاف قواعد وضوابط کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی ہے -وزیراعلی نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے،کمیٹی ہر پہلو سے واقعہ کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ وزیراعلی کو پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :