اٹک، مسلم لیگ ن بے شمار ترقیاتی کام کرکے ملک کی تقدیر بدلی، شیخ آفتاب احمد

عوا م کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، مسلم لیگ ن کا یہ پانچ سالہ دور تاریخی دور ہے ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور

ہفتہ 17 فروری 2018 21:55

اٹک، مسلم لیگ ن    بے شمار ترقیاتی کام کرکے ملک کی تقدیر بدلی، شیخ آفتاب ..
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ عوا م کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے،آنے والا دور بھی مسلم لیگ( ن) کا ہوگامسلم لیگ ن کے کا یہ پانچ سالہ دور تاریخی دور ہے میاں نواز شریف نے اپنی عوام کے لیے بے شمار ترقیاتی کام کیے ملک کی تقدیر بدلی اور ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا مسلم لیگ ن کی حکومت جب آئی اس نے عوامی مسائل حل کیے لیکن مخالفین کو ملک کی ترقی اور عوام کے مسائل حل ہونے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اس لیے وہ ملک میں بد امنی اور انتشار پھیلا کر ملک میں حل چل مچا کر عوام کو بے و قوف بنا رہیں چکوال اور لود ھرا کے الیکشن میں ان کو بری طرح شکست کا سامنہ کرنا پڑا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نرتوپہ گائوں میں سوئی گیس کی فراہمی کی 2الگ الگ افتتاحی تقریبات کے دوران 2 بہت بڑے عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے، ان تقریبات سے وفاقی وزیر کے علاوہ صوبائی وزیرجہانگیر خانزادہ ،چیئر مین بلدیہ نا صر محمود شیخ،چیئر مین نرتوپہ خطیب اختر خان، چیئرمین یونین کونسل ملک مالا انجینئر طارق محمود خان ،ممبر ضلع کونسل ملک انصار اور توقیر قریشی نے بھی خطاب کیا جبکہ ان تقریبات میں چیئر مین یونین کونسل خالق زمان خالقی ،ملک عمر حیات ،یاسر زمان خان ،حاجی ملک نسیم خان ،محمد سعید اعوان،شوکت زمان خان ،رہنماء مسلم لیگ(ن) ڈاکٹر اشرف بٹ، طلال اشرف بٹ ، مسعود خان کے علاوہ منتخب عوامی نمائندوں مسلم لیگ(ن) کے عہدیداران ،کارکنان،معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی مو جود تھی، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) عوام کی پسندیدہ جماعت ہے میاں نواز شریف کو قوم دل سے لیڈر مانتی ہے یہ دھرنے والے لیڈر اب اپنے گھر وں کو جائیں گے یہ اپنی شکست سے خائف ہو چکے ہیں عوام نے ان دھرنے کرنے والے سیاستدانوں کو بری طرح مسترد کر دیا ہے یہ مل کر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں آئندہ آنے والے عام انتخابات میں عوام انہیں ووٹ کی طاقت سے بری طرح شکست سے دوچار کریں گے دھرنوں کی سیاست ختم ہو چکی ہے آئے روز دھرنے کرنے والوں کو بری طرح شکست کاسامنا کرنا پڑ ھ رہا ہے ،شریف برادران کی پالیسیوں سے پاکستان ترقی کی طرف گامزن تھا،دھرنوں کی سیاست نے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں،آنے والے وقت میں ملک کی ترقی کے دشمنوں کو عوام بری طرح مسترد کریں گے، موجودہ حکومت ملک کو درست سمت میں لے جا رہی ہے محمد نواز شریف کی سربراہی میں تیز رفتار ترقی کا سفر جاری ہے ،ترقی کے دشمنوں نے 2013ء کے عام انتخابات میں بدترین شکست کے بعد سازشوں کے جال بننے شروع کر دیئے تھے ساڑھی4سالہ کارکردگی قوم کے سامنے ہے ،15سالوں تک آمریت کی چھتری تلے بر سراقتدار رہنے والوں نے کھوکھلے نعروں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے لاڈلے نے گو نواز گو کے نعرے لگا کر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو زخمی شیر بنا دیا ہے اور زخمی شیر پہلے سے زیادہ خطرناک ہو تا ہے ،دھرنوں میں قوم کی بیٹیوں کو سڑکوں پر نچانے والا لاڈلا اپنی شادیاں تک نہیں چلا سکا ملک کو کس طرح چلائے گا حلقہ کے دیہاتوں کو شہروں کی سطح پر اور اٹک اور حضرو کے شہروں کو اسلام آباد کی سطح پر لانے کیلئے ہم نے عملی اقدامات اٹھائے جس کی واضح مثال حضرو کے 126دیہاتوں کو سوئی گیس اور بجلی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے مکمل منصوبوں سمیت سڑکوں کے جال ہیں ،سابق وزیر اعظم نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں،ان کا چار سالہ دور تاریخی دور تھا ملک کو موٹر وے میڑو بس اور سی پیک جیسے منصوبے ان کے کارناموں میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ شریف برادران عوام کی خدمت کر رہے ہیں وہ جب بھی اقتدار میں آئے انقلابی اقدامات کئے،2013میں جب مسلم لیگ ن اقتدار سنبھالا ملک میں بد نظمی تھی دہشتگردی عروج پر تھی،توانائی کا شدید بحران تھامحمد نواز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی ایسے اقدامات کئے جس سے دہشتگردی میں کمی واقع ہوئی کراچی کا امن بحٓل ہوا میٹرو بس سروس شروع کی اور سی پیش منصوبہ شروع کیا ،یہ منصوبہ مخالفین کوپسند نہ آیا انہوں نے اس منصوبے کے خلاف مختلف سازشیں شروع کر دیں اس کے باوجو د یہ منصوبہ جاری ہے جب سی پیک منصوبہ مکمل ہوگا لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کا روزگار ملے گا،پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا،نواز شریف جب بھی اقتدار میںآئے انہوں نے انقلابی اقدامات کئے ملک میں موٹر وے کا جال بچھایا دنیا کا ساتواں اور اسلامی ممالک کا پہلا ایٹمی ملک بنایا،بجلی کا بحران ختم کیا ،مسلم لیگ نے جو بھی وعدے کئے وہ پورے ہو رہے ہیں عوام کا بنیادی سہولیات کی فراہمیں کے لئے اربوں روپے کے منصوبے مکمل کئے،سابقہ حکومتوں نے عوام کو صرف سبز باغ دکھائے عملی طور پر کوئی کام نہیں کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :