فرنٹیئرفائونڈیشن کا نوشہرہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں بلڈکیمپس کا انعقاد

اتوار 18 فروری 2018 12:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) فرنٹیئرفائونڈیشن نے تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا ودیگرامراض خون میں مبتلا بچوں اورمریضوںکوخون واجزائے خون کی فراہمی کیلئے ڈاکٹرآئی کے ایجوکیشن سسٹم نوشہرہ، پولیس کالونی ریگی للمہ، دارالعلوم اسلامیہ اضاخیل اور دارالعلوم جنیدیہ گجرآبادمیں بلڈ کیمپ لگائے جس میں طلبہ اور عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے درجنوں بیگز خون عطیہ کیا، فرنٹیئر فائونڈیشن کی ٹیم میں پی آر او نصراللہ، میڈیکل ٹیکنیشن محمدالیاس،عمران خالد اورمعاون عمرخطاب شامل تھے جنہیں پرنسپل معروف خان، کوارڈینیٹر محمد نعمان، مہتمم منیب اللہ باچا اور سراج الدین سرکانی کابھرپور تعاون حاصل رہا، دریں اثناء چیئرمین فرنٹیئرفائونڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنے والے طلباء کا شکریہ ادا کیا ہے۔