بھارت آگ سے کھیل رہا ہے ،اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے‘رہنماء مسلم کانفرنس

بھارتی فوج کی طرف سے سکول وین کو نشانہ بنانا زندگی کی بدترین مثال ہے‘پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی دیوان علی خان چغتائی ،شمیم علی ملک

اتوار 18 فروری 2018 13:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنمائوں سابق وزراء اکرام پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی دیوان علی خان چغتائی ،شمیم علی ملک،راجہ ثاقب مجید ،میر عتیق الرحمان ،خواجہ محمدشفیق ،انصر پیرزادہ ،اظہر گیلانی ،،سیمعیہ ساجد راجہ ،شیخ مقصوداحمد ،سید یاسر نقوی ،راجہ بشیر خان ،بشیریٰ تبسم ایڈووکیٹ ،نسرین اختر راجہ ،راجہ گل مجید خان ایڈووکیٹ ،سلیم اعوان ،میر امتیاز ،ہارون آزادویگر نے کہا ہے کہ بھارت آگ سے کھیل رہا ہے ،اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے‘ آئے روز لائن آف کنٹرول پر نہتے اور معصوم شہریوں پر بھارتی افواج کی جانب سے کی جانی والی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں جہاں معصوم شہری شہید ہورہے ہیں وہی پر شہریوں کے املاک کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے بھارتی فوج کی طرف سے سکول وین کو نشانہ بنانا زندگی کی بدترین مثال ہے بھارت کبھی بھی اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب نہیںہوسکتا ،بھارت ہوش کے ناخن لے کنٹرول لائن پر بسنے والے نہتے اور معصوم کشمیریوںپر گولہ باری بند کرے کشمیری نڈر اور جرات مند ہیں وہ مقابلہ کرنا جانتے ہیں گزشتہ روز ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی جانب سے بلااشتعال کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بھارت آئے روز لائن آف کنٹرول پر سول آبادی کونشانہ بنا کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتی ہے پاک فوج کے جونواں نے ملک کے دفاع کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں پاک فوج کے شہداء نے وطن عزیز کے دفاع کی خاطر اپنے جانوں کے نذرانے دیکر ملکی سرحدوں کی حفاظت کی اور دشمن کے ناپاک قدموں سے اپنے وطن عزیز کی پاک دھرتی کو ناپاک نہیںہونے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آئے روزکنٹرول لائن پر سیز فائر لائن کی خلاف ورزیاں کرنا بھارتی فوج کا معمول بن چکا ہے بزدل ہجڑوں کی فوج کنٹرول لائن پر مقیم سول آبادی کو نشانہ بناکر بہادری کا مظاہرہ کرتی ہے مودی اور اس کی بزدل فوج یہ سن لے کے کشمیری قوم گولیوں سے ڈرنے والی قوم نہیںہے ۔کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے جس کی قاتل افواج نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کے پہاڑ ڈھائے بلکہ کنٹرول لائن پر واقع سول آبادی کو بھی نشانہ بنا کر خطہ کا امن تباہ کرنا چاہتی ہے۔

اجلاس کے آخر پر کنٹرول لائن پر شہید ہونے والے سکول وین کے ڈرائیور ودیگر شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کی۔اور حکومت سے مطالبہ بھی کیا ہے کہ کنٹرول لائن پر بسنے والی آبادی کے لیے جلد ازجلد امدادی کارروائیاں شروع کی جائے عوام کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جائے ،اور زخمیوں اور شہید ہونے والوں کے لواحقین کو بھی فوری طور پر معاوضہ کی ادائیگی کی جائے۔