امریکا کا چینی فولاد اور ایلومینیم کی درآمد پر پابندی لگانے کا امکان

چین اوردیگر ممالک عالمی اور امریکی تجارتی محصولات کو وقعت نہیں دے رہے،ڈونلڈ ٹرمپ

اتوار 18 فروری 2018 14:10

امریکا کا چینی فولاد اور ایلومینیم کی درآمد پر پابندی لگانے کا امکان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) امریکی وزارت تجارت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تجویز دی ہے کہ وہ چین اور دوسرے ممالک سے فولاد اور ایلومینیم کی درآمد پر سخت پابندیوں کے نفاذ کریں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بیان میں کہا گیا کہ یہ ممالک عالمی اور امریکی تجارتی محصولات کو وقعت نہیں دے رہے۔ دوسری جانب چینی کامرس منسٹری نے امریکی وزارت تجارت کی سفارشات کو لایعنی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اپنے ملکی مفاد کا تحفظ کرے گی۔ امکان ہے کہ ٹرمپ رواں برس اپریل میں ان سفارشات کی روشنی میں پابندیوں کا اعلان کریں گے۔ بعض یورپی ملکوں پر بھی ایسی پابندی عائد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :