امریکا کی مارچ میں شیل خام تیل کی پیداوار بڑھ کر 6.76 ملین بیرل یومیہ ہونے کا امکان

اتوار 18 فروری 2018 14:50

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) امریکا نے کہا ہے کہ مارچ کے دوران اس کے شیل خام تیل کی پیداوار 1 لاکھ 11 ہزار بیرل اضافے کے ساتھ 6.76 ملین بیرل یومیہ ہوجانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئندہ ماہ شیل آئل کی ملکی پیداوار میں 1 لاکھ 9 ہزار بیرل یومیہ سے زیادہ اضافہ متوقع ہے جس سے اس شعبے کے کل ملکی پیداوار بڑھ کر 6.76 ملین بیرل سے زیادہ ہوجائے گی۔

شیل آئل کی پیداوار میں اضافے میں زیادہ حصہ پریمین اور ایگل فورڈ کے ساحلی علاقوں سے نکالے جانے والے اضافی تیل کا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ مارچ میں پریمین سے شیل آئل کی پیداوار 75 ہزار بیرل یومیہ اضافے کے ساتھ 3 ملین بیرل یومیہ جبکہ ایگل فورڈ کی پیداوار 18 ہزار بیرل یومیہ اضافے کے ساتھ 1.3 ملین بیرل ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :