پبی،کینٹ پولیس کی انٹیلی جنس انفارمیشن کی بدولت کامیاب کاروائی،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،ملزم گرفتار

اتوار 18 فروری 2018 18:50

ُپبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) کینٹ پولیس کی انٹیلی جنس انفارمیشن کی بدولت کامیاب کاروائی ۔بھاری مقدار میں (10.20 کلوگرام چرس )منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات سے عضو معطل کرنے اورمعاشرئے کے امن کو تہہ وبالا کرنے والے اِن موت کے سوداگروں کے خلاف پولیس کی ٹھوس اور بھر پور کاروائیاں جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی (پی ایس پی)کے دوٹوک اور واضح احکامات پر ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر جاری کاروائیوں کے دوران کینٹ سرکل میں ائے ایس پی کینٹ سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ ائو تھانہ نوشہرہ کینٹ انسپکٹر فضل شیر خان ،ایس ائی محمد ابرار خان ،انوسٹی گیشن آفیسر ایس ائی عنایت علی امجد کی قیادت میں پولیس جوانوں کے ہمراہ انٹیلی جنس انفارمیشن پر حکیم آباد ڈھیری کٹی خیل نزد ٹیوب ویل کے مقام پر کاروائی کرتے ہوئے ایک پیدل مشکوک شخص خورشاد علی ولد سعید خان سکنہ ڈھیری کٹی خیل حکیم آباد کو روک کر اس کے پاس موجود سامان کی تلاشی لینے پر کپڑے میں لپٹا ایک عدد پیکٹ منشیات 10.20 کلوگرام برآمد کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف مقدمہ علت 150 مورخہ 16-02-2018 درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :