صدرریاست آزاد جموںوکشمیر یونیورسٹی کا دورہ کریں گے

سردار مسعود خان اور ڈاکٹر کلیم عباسی کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی پر طلبہ میں انعامات تقسیم کرینگے

اتوار 18 فروری 2018 18:50

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) صدرریاست سردار محمد مسعود خان آج 19فروری کوآزاد جموںوکشمیر یونیورسٹی کا دورہ کریں گے،صدر شعبہ سپورٹس کے زیر اہتمام تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ کشمیر قاضی ظہور احمد کے مطابق صدر ریاست سردار محمد مسعود خان اوروائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی آج آزاد جمو ں وکشمیر یونیورسٹی کے شعبہ سپورٹس کے زیر اہتمام آزاد کشمیر میں کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی طلبہ میں انعامات تقسیم کرینگے۔

تقسیم انعامات کی یہ تقریب جامعہ کشمیر کے چہلہ کیمپس میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملٹی پرپز ہال میں صبح 11بجے منعقد ہو گی۔ ڈائر یکٹر سپورٹس جامعہ کشمیر ذین العابدین نے تقریب کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ تقریب میں جامعہ کشمیر کے ڈین صاحبان،سینئر فیکلٹی ممبران،سربراہان شعبہ جات کے علاوہ محکمہ تعلیم آزاد کشمیر کے آفیسران ،مختلف کالجز کے پرنسپل بھی شریک ہونگے۔

متعلقہ عنوان :