مظفرآباد، وادی لیپہ کرناہ کے زمینی راستے منقطع ہونے سے ساری آبادی قید تنہاء کی زندگیاں بسر کرنے پر مجبور

اتوار 18 فروری 2018 18:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء)برف باری ، بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کی بناء پر وادی لیپہ کرناہ کے زمینی راستے منقطع ہونے سے ساری آبادی قید تنہاء کی زندگیاں بسر کرنے پر مجبور ، جدید دور میں بنیادی سہولیات کا فقدان ، حکومت انسانی حقوق کی تنظیموں اور انسانیت کے نام پر تصوراتی فلک بوس عمارتیں تعمیر کرنے والوں کے دعوئوں پر سیاہ دھبہ ہیں 2 دن کی بارش بعد برفانی تودہ گرنے سے جیپ میں سوار جان ہتھیلی پر رکھ کر سفر کرنے والوں کو اللہ کی ذات نے موت کی آغوش سے اسطرح محفوظ رکھا ہے جس طرح مکھن سے بال نکل جاتا ہے ، اسلئے وادی لیپہ کرناہ ٹنل کی تعمیر کا مطالبہ اہل اقتدار اور بااختیار قوتوں سے نہ کریں تو اپنے حقوق کا رونا رونے کے لئے کس کے پاس جائیں ہمیں سیاہ و سفید کے مالک اس کا جواب دیں جو اہل علم و دانش عوامی ہمدردی کا دم بھرنے والا طبقہ ٹنل کا مطالبہ ترک کرنے کا مشورہ دے کر روزانہ پھول جھڑیاں چھوڑتا ہے وہ ابھی اس برفانی تودے کے بعد بتائیں کے اب ہمارے لئے کیا حکم ہے ، ان خیالات کا اظہار ریشیاں سے لیپہ کرناہ برفباری کے باعث قیامت صغرا کا منظر پیش کرنے والی سڑک پر المناک حادثے میںمعجزانہ طور پر بچ جانے والے افراد کے ساتھ دلی ہمدردی اور وادی لیپہ کرناہ کی ابتر صورتحال پر تبصرکرتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس کے رہنماء شوکت جاوید میر نے کیاانہوں نے کہا کہ ابھی برفباری کا موسم ختم نہیں ہوا اور انسانی زندگیوں کو بڑے خطرات لاحق ہیں ہم نی18 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی کو ایک متفقہ بڑے فورم میں پیش کر دیا ہے جس کے بعد شارٹ لسٹ کر کے 6 نکات وزیراعظم راجامحمدفاروق حیدر خان کو پیش کرنے کا فیصلہ ہوا ہے اب بھی آزاد کشمیر ،پاکستان کی حکومتوں سیاسی جماعتوں ، الیکٹرانک پرنٹ میڈیا سے ہمارا انسانی بنیادوں پر مطالبہ ہے کہ وہ خالق کی رضا ء کے لئے مخلوق خدا کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے بخل تنگ نظری ،فنڈز کی کمی کو آڑے نہ آنے دیں بہادر افواج پاکستان قومی سلامتی کے ادارے اختیارات کے مالک وادی لیپہ کرناہ کی عوام کو درپیش سنگین مسائل سے نجات دلا کر چاند پر بستیاں بسائی جانے کے دور میں صرف ٹنل کے لئے اقدامات کر کے ڈیڑھ گھنٹے کے سفر کو آسانی میں تبدیل کریں اللہ ان کے لئے آسانیاں پیدا کرئے گا۔