پی ٹی آئی اپنے قو ل و فعل میں یکسا نیت کی بد ولت ملک میں ایک نا قا بل شکست قو ت کے طو ر پر اُ بھر ی ہے،محمودخان

خیبر پختو نخوا میں صحت و تعلیم بہتر امن و اما ن کے قیا م کے سا تھ تما م سر کا ری اداروں کو عوام کے مسا ئل کے حل کیلئے فعا ل بنا یا ہے،،وزیرکھیل وثقافت خیبرپختونخوا

اتوار 18 فروری 2018 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) خیبر پختو نخوا کے وزیر آ بپا شی و کھیل محمو د خا ن اور وزیر اعلیٰ کے معا ون خصو صی برا ئے لا ئیو سٹا ک اور ما ہی پر وری محب اللہ خا ن نے کہا ہے کہ پا کستا ن تحر یک انصا ف کی صوبا ئی حکو مت نے بہتر طر ز حکمرانی کے ذریعے اپنے انقلا بی منشو ر پر عمل پیراہوتے ہو ئے خیبر پختو نخوا میں صحت و تعلیم بہتر امن و اما ن کے قیا م کے سا تھ تما م سر کا ری اداروں کو عوام کے مسا ئل کے حل کیلئے فعا ل بنا یا ہے۔

اُنہو ں نے مز ید کہا کہ ان اقدا ما ت کے مثبت اثر ات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر اُنہو ں نے پیو چا ر مٹہ سوات میں ایک عظیم الشا ن شمو لیتی جلسہ سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا جبکہ جلسے سے سوات ڈی ڈیک چیئر مین اور رکن صو با ئی اسمبلی فضل حکیم خا ن، پی ٹی آئی ضلع سوات کے رہنما سعید خا ن اور انجنئیر عمر فا روق اور دیگر مقر ین نے بھی خطا ب کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر اے این پی کے سا تھ پچا س سا لو ں سے وابستہ اہم عہدیدار بہا در شا ہ نے اپنے خا ندان سمیت سینکڑوں سا تھیو ں کے ہمراہ اے این پی سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمو لیت کا اعلا ن کیا مقر رین نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے قو ل و فعل میں یکسا نیت کی بد ولت ملک میں ایک نا قا بل شکست قو ت کے طو ر پر اُ بھر ی ہے جو ملک و قو م کے تا بنا ک مستقبل کا مظہر ہے۔

محمو د خا ن کا کہنا تھا کہ گذ شتہ ادوار میں منتخب نما ئندے عوام کو سبز با غ دکھا کر ووٹ حا صل کر تے اور پھر اپنے اقربا اور دوستو ں کو خو ش کر نے کیلئے غیر قا نو نی کا م کر تے تھے جبکہ تر قیا تی عمل کو سیا سی مفا د کیلئے استعما ل کر تے تھے۔ جس کا نتیجہ عوام کی معا شی بد حا ل کے صو رت میں سا منے آیا۔ مقر رین نے کہا کہ پی ٹی آئی حکو مت بلا امتیا ز عوامی و فلا حی منصو بو ں کی تعمیر کا پختہ عز م کر رکھا ہے جس کے تحت اربو ں روپے کی سکیمیں جا ری ہیں اُ نہو ں نے کہا کہ 2018 کے عا م انتخا با ت میں عوام کے مجر مو ں کا احتسا ب کر یں گے۔

اُنہو ں نے کہا کہ اعلیٰ عدالتو ں میں عمران خا ن کو صاد ق اور امین قرا ر دیا ہے اور پا نا مہ چو ر اب تحریک انصا ف کا مقا بلہ نہیں کر سکتے۔ علا قے میں تر قیا تی کا مو ں کا ذکر کر تے ہو ئے محمو د خا ن اور محب اللہ خا ن نے کہا کہ سوات ایک سیا حتی علا قہ ہے خیبر پختو نخوا حکو مت اسکی تر قی پر خصو صی تو جہ مر کو ز کئے ہو ئے ہے تا کہ سیا حت کی صنعت کو فر وغ دیکر علا قے سے بے روز گا ری کا خا تمہ کر نے کے سا تھ صو بے کی معیشت کو مضبو ط بنا یا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :