انٹرا پارٹی انتخابات میں کارکنوں نے بہت جوش و جذبہ سے حصہ لیا ہے ، کامران ٹیسوری

انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کی نوبت اس لئے آئی کہ ڈاکٹر فاروق ستار پارٹی کے سربراہ ہیں لیکن رابطہ کمیٹی نے ان کی بات نہیں مانی کراچی اور حیدرآباد میں کارکنوں نے لائنوں میں کھڑے ہوکر ووٹ کاسٹ کئے، انٹرا پارٹی انتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 18 فروری 2018 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں کارکنوں نے بہت جوش و جذبہ سے حصہ لیا ہے، کراچی اور حیدرآباد میں کارکنوں نے لائنوں میں کھڑے ہوکر ووٹ کاسٹ کئے، انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کی نوبت اس لئے آئی کہ ڈاکٹر فاروق ستار پارٹی کے سربراہ ہیں لیکن رابطہ کمیٹی نے ان کی بات نہیں مانی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کے روز انٹرا پارٹی انتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوںنے کہا کہ میں نے پارٹی کے حوالے سے حضرت امام بری کے مزار خصو صی دعا کی ہے، اس کے علاوہ ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ بھی بھی پارٹی کے لئے رو رو کر خصوصی دعائیں کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انشااللہ ہم شہیدوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے انٹرا پارٹی انتخابات سے ثابت ہوجائے گا کہ کارکن آئین اور منشور دکھانے والوں کے ساتھ ہیں یافاروق بھائی کے ساتھ ہیںفاروق بھائی کے خلاف جو سازشیں کی گئیں وہ ناکام ہوں گی ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ مجھے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر کی حیثیت سے رابطہ کمیٹی نے منتخب کیا تھا میں سمجھتا ہوں کہ کچھ لوگ پارٹی میں جو سازشیں کر رہے ہیں وہ مائنس ون فارمولے کے حوالے کر رہے ہیں یا پھر کچھ لوگ پارٹی پر اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ سہیل منصور نے انٹرا پارٹی انتخابات میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آج شدید گرمی کا دن تھا اس لئے لوگ گھروں سے دیر سے نکلے انٹرا پارٹی انتخابات میں ساڑھے سات ہزار کارکنوں حق رائے دیہی استعال کریں گے، چیف الیکشن کمشنر کے فرائض خواجہ نوید ایڈوکیٹ انجام دے رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی کے انتخاب کے لئے 45ارکان کھڑے ہوئے ہیں جبکہ 35منتخب ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے کارکنوں کو گمراہ کرنے کے لئے افواہیں اڑائی جارہی ہیں۔ لیکن یہ سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، اور سوال پر انھو نے کہا کہ کنوینئر کا انتخاب براہ راست ہوگا۔

متعلقہ عنوان :