Live Updates

لودھراں الیکشن عمران خان کے گلے پڑگیا ہے،شیخ رشید کااعتراف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 فروری 2018 19:30

لودھراں الیکشن عمران خان کے گلے پڑگیا ہے،شیخ رشید کااعتراف
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری 2018ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ لودھراں الیکشن عمران خان کے گلے پڑگیا ہے، نوازشریف کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے،عمران خان کی گاڑی کولودھراں میں بڑاجھٹکا لگاہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شریف برادران سردیوں میں بجلی اور گرمیوں میں گیس جبکہ باقی مہینے دھواں دیتے ہیں۔

جوآدمی ملک ،عدلیہ اور آرمی کوبراکہے اس کوغدار نہ کہیں توکیاکہاجائے۔انہوں نے کہا کہ چودھری بردرا ن مشاہد حسین سید کوجنرل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹانے کیلئے تیارنہ تھے۔اسی لیے میں نے عوام مسلم لیگ بنائی تھی۔سینیٹ میں منڈیاں لگی ہوئی ہیں۔یہ بھی منڈی ہے کہ لوٹے مشاہد حسین کوراتوں رات سینیٹ کاٹکٹ دیاگیا۔جس نے بھی سینیٹ الیکشن میں خریدوفروخت کی منڈی لگائی وہ جمہوریت کادشمن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے درست فیصلہ دیاعمران خان کی بات سے اتفاق نہیں کرتا۔شیخ رشید نے کہاکہ عام انتخابات میں پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کامقابلہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ لودھراں جلسے میں شریف فیملی کااکٹھا ہونامشن تھا کہ ہم ایک ہیں۔یہ ڈبل شاہ کی سیاست ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے۔آج نہیں توکل حادثہ ہوگا۔شیخ رشید نے مزید کہاکہ عمران خان کی گاڑی کولودھراں میں بڑاجھٹکا لگاہے لودھراں الیکشن عمران خان کے گلے پڑگیاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات