خالد مقبول صدیقی الیکشن لڑلیں ہارا توسیاست چھوڑدوں گا، کامران ٹیسوری

خالدمقبول صدیقی کاحیدرآباد کی عوام کامینڈیٹ فاروق ستارنے واپس لے لیا،خالد مقبول کواب سیاست سے دستبردار ہوجانا چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار فروری 20:46

خالد مقبول صدیقی الیکشن لڑلیں ہارا توسیاست چھوڑدوں گا، کامران ٹیسوری
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری 2018ء) : ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء کامران ٹیسوری نے خالد مقبول صدیقی کو چیلنج کیا ہے کہ خالدمقبول صدیقی الیکشن لڑلیں ہارا توسیاست چھوڑدوں گا،،خالد مقبول صدیقی کاحیدرآباد کی عوام کامینڈیٹ فاروق ستارنے واپس لے لیا،،خالد مقبول کواب سیاست سے دستبردار ہوجانا چاہیے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خالد مقبول صدیقی حیدرآبادکے عوام سے مینڈیٹ لیکر آئے تھے۔

(جاری ہے)

لیکن آج حیدرآباد کی عوام نے فاروق ستار کی حمایت کرکے مینڈیٹ واپس لے لیا ہے۔حیدرآباد کی عوام نے فاروق ستارپراعتماد کااظہار کردیا ہے۔ خالد مقبول کومستردہونے کے بعدسیاست سے دستبردار ہوجانا چاہیے۔انہوں نے چیلنج کیا کہ خالد مقبول چاہیں تومیرے مقابلے میں تنظیمی الیکشن لڑلیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی سے حیدرآباد میں تنظیمی الیکشن لڑلیں جیت کردکھا ؤں گا۔انہوں نے کہاکہ خالدمقبول صدیقی جس الیکشن میں چاہیں مقابلہ کرلیں ہارا توسیاست چھوڑدوں گا۔

متعلقہ عنوان :