گوجر خان، گیس لیکج دھماکے میں جھلسنے والی مظلوم بی بی دم توڑ گئی

اتوار فروری 22:00

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2018ء) تھانہ جاتلی کے گائوں ڈھوک چیمیاں میں گیس لیکج دھماکے میں جھلسنے والی مظلوم بی بی تین دن زندگی اورموت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی ،دھماکہ کمرے میں آگ لگانے کے باعث پیش آیا تھا تفصیلات کے مطابق ڈھوک چیمیاں کی رہائشی 40 سالہ خاتون مظلوم بی بی تین روز قبل صبح اپنے باورچی خانے میں ناشتہ بنانے کے لیے جب آگ جلائی تو گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں باورچی خانے میں موجود مظلوم بی بی،اس کا شوہر محمد رفیق،دوبیٹے دس سالہ توقیر اور آٹھ سالہ زوہیب بری طرح جھلس گئے تھے جنہیں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں مظلوم بی بی تین زیر علاج رہنے کے بعد گذشتہ روز دم توڑ گئی ۔

متعلقہ عنوان :