سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں،حکومت بلوچستان کے ایک ہزار طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے چائناسکالر شپ پربھیج دیاجائے تاکہ سی پیک منصوبے کے لیے فنی تربیت یافتہ افراد تیارکیاجاسکے ،سابق صوبائی وزیراسد اللہ بلوچ کا کانفرنس سے خطاب

اتوار 18 فروری 2018 22:30

کوئٹہ۔ 18فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسابق صوبائی وزیراسد اللہ بلوچ نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں عو ام کے ووٹوں سے برسراقتدار آئینگے حکومت بلوچستان کے ایک ہزار طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے چائناسکالر شپ پربھیج دیاجائے تاکہ سی پیک منصوبے کے لیے فنی تربیت یافتہ افراد تیارکیاجاسکیں ہماری پارٹی سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت کرتی ہیں بلوچستان کے 10 لاکھ بچوں کوسکو ل میں داخلہ دلانے کیلئے اقدامات اٹھائی جائیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے اتوار کو بی این پی (عوامی) کوئٹہ کے اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے ڈاکٹر ناشناس لہڑی ،شاہد بلوچ ،شکیل بلوچ سمیت دیگرہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

بی این پی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسداللہ بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کی سرزمین معدنی وسائل سے مالامال ہے اسکے باوجود 10 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں جو حکومت کے لیے لمحہ فکر یہ ہے ۔

انہوںنے کہاکہ موجودہ صد ی علم کی صدی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) صوبے کے عوام کے حقوق کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائے گی اورآئندہ انتخابات میں ہماری پارٹی بھرپور طورپر کامیابی حاصل کرے گی انہوںنے کہاکہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ جوبچے سکولوں سے باہر ہیں انہیں سکولوں میں لانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائے۔ بی این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد اللہ بلوچ نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی میں ہمیشہ صوبے کے عوام کی حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ فنڈز تعلیم کے لیے رکھے جائے میں تاکہ آنے والے نسل کوعلم کی روشنی سے روشناس کیاجاسکیں کانفرنس سے ڈاکٹر ناشناس لہڑی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب

متعلقہ عنوان :