سیکورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت مختلف کارروائیوں میں پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکرکے راکٹ لانچر ودیگراسلحہ برآمد کرلیا

اتوار 18 فروری 2018 22:30

کوئٹہ۔ 18فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء)سیکورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت ڈیر ہ مرادجمالی ،چھتر ،پشین ،بوستان ،سبی ،لہڑی میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ طورپردہشت گردوں کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے راکٹ لانچر ودیگراسلحہ برآمد کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس بی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے صوبے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکرکے بڑے پیمانے اسلحہ برآمد کرلیاہے ۔صوبے کے جن شہروں میں کارروائی کی گئی ان میں پشین ،ڈیر ہ مرادجمالی ،سبی ،لہڑی اورچھتر کے علاقے شامل ہیں ۔