پی پی ایچ آئی سندھ کی جانب سے میرپور ماتھیلو میں بلڈ ٹیسٹ لیبارٹری کا قیام

اتوار 18 فروری 2018 22:30

سکھر۔18فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) پی پی ایچ آئی سندھ کیجانب سے میرپور ماتھیلو میں بین الاقوامی معیار کے مطابق بلڈ ٹیسٹ لیبارٹری لییبارٹری قائم کر دی گئی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ نے لیبارٹری کا افتتاح کیا ، افتتاحی تقریب میں میڈیکل افسران سمیت شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی گھوٹکی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع کے لوگوں کو صحت کی بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے پہلی مرتبہ ضلع میں بین الاقوامی معیار کے مطابق لیبارٹری قائم ہونا بھی ایک کوشش کا نتیجہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی کی لیبارٹری سے عوام کو فائدہ حاصل ہوگا کیوںکہ پی پی ایچ آئی مارکیٹ ریٹ سے تقریباً دو سو فیصد کم رقم وصول کرے گی جبکہ لیبارٹری کا معیار بھی آغا خان لیب جیسا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں قائم پولیو کنٹرول روم کے تازہ نتائج کے مطابق ضلع گھوٹکی کراچی سمیت سندھ کے دیگر 29 اضلاع میں سے پہلے نمبر پر آیا ہے جبکہ یو ایس ایڈ کے قائم کردہ ڈشبورڈ ویب کے نتائج کے مطابق بھی گھوٹکی صحت کے شعبے میں 16 نمبر سے چوتھے نمبر پر آگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران بہتر کاکردگی دکھانے والے ورکرز کی حوصلا افزائی کرنے کے لیے ہر ماہ انہیں مختلف انعامات دیے جاتے ہیں جبکہ اس بار فروری کے دوران بہتر کاکردگی کی بنیاد پر ورکرز میں سائیکل اور بچوں سمیت بکریاں بھی دی گئی ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی ایچ کیو اسپتا ل میرپور ماتھیلو کے ایم ایس سمیت ڈہرکی و اوباوڑو کے ایم ایسز کو ہدایت کی کہ وہ ایک ایک کیس پی پی ایچ آئی لیبارٹری سمیت آغا خان لیب سئے ٹیسٹ کروائیں تاکہ نتائچ آنے کے بعد پی پی ایچ آئی کی لیب کے معیار کا اندازہ لگایا جاسکے۔

اس موقع پر افتتاحی تقریب میں شریک شہریوں نے میرپور ماتھیلو میں لیبارٹری قائم ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہانگی ترین نجی لیبارٹریز سے تنگ آچکے ہیں ایسے میں سستی لیبارٹری سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ قبل ازیں پی پی ایچ آئی کے ڈی ایم مظہر ویسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپور ماتھیلو میں لیبارٹری قائم کرنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے بھرپور تعاون فراہم کیا۔ ضلع کے پسماند ہ علاقوں کے لوگوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے میں انتظامیہ کا اہم کردار ہے

متعلقہ عنوان :