انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بلوچستان ملک شجاع الدین کاسی کا سینٹرل جیل خضدار کا دورہ،15قیدیوں کی سزاؤں میں دو ماہ کی تخفیف کا اعلان

اتوار 18 فروری 2018 22:40

کوئٹہ۔ 18فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بلوچستان ملک شجاع الدین کاسی نے سینٹرل جیل خضدار کا دورہ کیا ۔اپنے دورہ جیل کے موقع پر سزا یافتہ 15قیدیوں کی سزاؤں میں دو ماہ کی تخفیف کا اعلان بھی کیا ۔ اس موقع پر سپریٹنڈنٹ سینٹرل جیل خضدار فریداللہ نوشیروانی ڈاکٹر عصمت اللہ محمد شہی و دیگر اسٹاف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سپریٹنڈ نٹ سینٹرل جیل خضدار فیرید اللہ نوشیروانی نے آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان کو بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

آئی جی جیل خانہ جات فرداً فرداً قیدیوں سے ملے اور انکے مسائل معلوم کیئے ۔ قیدیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بلوچستان بھر کے جیل خانہ جات میں قیدیوں کو مروجہ قوانین کے تحت سہولیات کی فراہمی کے لئے کوششیں کررہے ہیں ۔ قیدیوں کو بہتر غذا کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں کھیلو ں کے سہولت اور ہنر سکھانے کے مواقع بھی فراہم کیئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جیلوں کے مسائل حل کے حوالے سے میری حکام بالاسے بھی بات چیت ہوگی ہے قیدیوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اور سینٹرل جیل خضدار انتظامیہ کو ہدایت کی وہ قیدیوں کی دیکھ بھال کیلئے خصوصی اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :