خضدار میں شہری مسائل کے حل کے لئے شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے اقدامات بدستور جاری ہیں ، سیوریج سسٹم اور شہر کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد

اتوار 18 فروری 2018 22:40

کوئٹہ۔ 18فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء)میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاہے کہ خضدار میں شہری مسائل کے حل کے لئے شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے اقدامات بدستور جاری ہیں ۔ سیوریج سسٹم اور شہر کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ شہر ی نظام کی بحالی اور بہتری کے لئے وہ اپنی ترجیحات پر تیزی کے ساتھ گامزن ہے۔

(جاری ہے)

شہرکی صفائی ستھرائی کیلئے جدید مشینری بھی میسر آگئی ہے جس سے شہر میں صفائی کے نظام میں واضح بہتری نظرآئے گی ان خیالات کا اظہارا نہوںنے شہر کے مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی اسکیمات کے معائنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ہوئے ہیں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے اپنی توانائیاں صرف کریں گے ۔جس پر تیزی کے ساتھ عملدرآمد جاری ہے ۔ عوام نے جوذمہ داری انہیں سوپنی ہے کسی صورت عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔ روز اول سے ہی شہرکی خوبصورتی اورعوام کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کررہے ہیں ۔انکی کوشش ہے کہ عوام کے مسائل جلد ازجلد حل کردیں ۔شہر کی تعمیر و ترقی کئلیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔