اٹک کی معروف اور ممتاز شخصیت کرنل محمد انور خان کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی

اتوار 18 فروری 2018 23:00

کامرہ کینٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) تحصیل حضرو ضلع اٹک کی معروف اور ممتاز شخصیت کرنل محمد انور خان کے صاحبزادے رضوان انور خان کی شادی خانہ آبادی بخیر وخوبی جمشید آباد غورغشتی میں انجام پائی ۔اس موقع پر ایک پر تکلف دعوت ولیمہ میں ملک بھر کی اہم سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کر کے دعوت ولیمہ کو سیاسی اجتماع میں تبدیل کر دیا ۔

اس موقع پر چیف جسٹس (ر)انوارالملک،صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ،ایم پی اے سید اعجاز حسین بخاری،مسلم لیگ ن کے معروف اور ممتاز رہنما سید صابر شاہ،ڈاکٹر اشرف بٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما ملک حاکمین خان،احسن خان غورغشتی،میجر عرفان اٹک،جاوید مجید خان،اعظم خان،شوکت زمان خان،گوہر ایوب خان،ملک امین اسلم،خادم چھچھ چنگیز خان،ماہر سرجن وڈاکٹر ریاض احمد للّہ،طارق دین،وحید اعظم امریکہ،انور احسن خان،ڈی ایس پی ثاقب خان راولپنڈی،صفد ر خان جلالیہ،لعل حسین شاہ،خان بھائی پی ٹی آئی ،خرم خان،تحصیلدار طاہر عزیز،حاجی رفاقت علی خان،غریب نواز،ثاقب مقبول،صفدر سلطان،راشد علیزئی،یاسر سلطان کینڈا،شاہ نواز ملک مالہ کے علاوہ اعلیٰ سول و فوجی افسران اور معززین غورغشتی کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ اہل دیہہ کی شرکت کی وجہ سے دعوت ولیمہ ایک سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ تقریب میں میزبانی کے فرائض احسن خان غورغشتی کے علاوہ دیگر معززین نے بھی انجام دیئے ۔