بلوچستان نیشنل پارٹی نے کبھی بھی عوام کی اجتماعی بنیادی حقوق کے اصول کے جدوجہد کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا، پارٹی رہنما

اتوار 18 فروری 2018 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پارٹی کبھی بھی یہاں کے عوام کی قومی اجتماعی بنیادی حقوق کے اصول کے جدوجہد کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیاہر فورم پر جمہوری انداز میں عوام کے حقوق کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے ترجمانی کرتے ہوئے آواز بلند کیا یہی وجہ ہے کہ آج یہاں کے عوام پارٹی کو اپنا موقف اور جدوجہد پر متفق اور مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہارگزشتہ دنوں پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری ، سردار عمران بنگلزئی ، ضلعی جوائنٹ سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ، کسان و ماہی گیر سیکرٹری ملک محمد ابراہیم شاہوانی ، احمد نواز بلوچ، اور جان محمد مینگل نے سیاسی قبائلی رہنماء حاجی عبدالغفور سرپرہ حاجی محمد اسحاق ابابکی کے سینکڑوں ساتھیوںمنعقدہ شمولیتی پروگرام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ان دوستوں کی پارٹی میں شمولیت سے پارٹی علاقے میں مضبوط اور فعال ہوگا یہاں کے عوام صوبے کے وسیع تر قومی مفاد کیلئے متحد منظم ہوکر جدوجہد کوآگے بڑھانے کی خاطر اپنا بھر پور سیاسی کردار ادا کریں تاکہ صوبے میں ہونے والے ستر سالہ جاری ناانصافیوں اور زیادتیوں کو یہاں کے عوام کوچٹھکارہ مل سکے یہاں کے عوام کی متحد نہ ہونے کی وجہ سے ہمیشہ صوبیے کو پسماندہ رکھا گیا اور جب عوام نے متحداور منظم ہوکر حقوق کیلئے جدوجہد کی تو اقتصادی منصوبوں کا راستہ روکا گیا انہوں نے کہا کہ آنے والے دور میں پارٹی عوامی طاقت کی تائید و حمایت سے کامیابی حاصل کریگی ۔

(جاری ہے)

باشعور عوام نے استحصالی قوتوں کو مسترد کیا اور وہ آج اپنے اچھے اور برے میں تمیز کرسکتے ہیں ۔اور ان کی سازشوں کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔اس موقع پر پارٹی کے رہنماء ٹکری نذیر احمد ابابکی ، دائود کرد، کامریڈ ہدایت اللہ بنگلزئی ، سمیت پارٹی کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :