پاک ترک انٹرنیشنل سکولزوکالجز میں جونیئر طلباء میں ایچ آر سی اے کے مقابلے

پیر فروری 12:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری2018ء) پاک ترک انٹر نیشنل سکولز اینڈ کالجز پشاور کلا س پنجم تا ہشتم کے جو نیئر سکولوں کے طلباء کے درمیان ایچ آر سی اے کے مقابلے منعقد کرائے گئے۔ مہمان خصوصی کرنل ہدایت اللہ سکندری تھے۔

(جاری ہے)

مقابلے کامقصد طلباء میں انگلش و سائنس جیسے مضامین میں دلچسپی پیدا کرنا اور ان میں موجود تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔ مہمان خصوصی نے مقابلے میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کوسونے ،چاندی اور کانسی کے تمغے دیئے۔