بی آر ٹی منصوبے کی لاگت میں اڑھائی ارب کا اضافہ افسوس ناک ہے، ظاہرشاہ

پیر فروری 12:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری2018ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی ظاہر شاہ صافی نے بی آر ٹی منصوبے کی لاگت بڑھانے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہورہی ہے ،اس حوالے سے مختلف سیاسی رہنما نعرے لگارہے ہیں لیکن ان کی بات سننے والا کوئی نہیں ‘ انہوں نے کہا کہ میگا پراجیکٹ بغیر منصوبہ بندی کے شروع کیا گیا ،آئے روز اب اس میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور اب نئی خبر یہ آئی ہے کہ منصوبے کی لاگت میں ڈھائی ارب کا اضافہ کیا گیا جو غریب صوبے کے ساتھ زیادتی ہے ‘ انہوں نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ منصوبے میں جاری کرپشن کو روکنے کیلئے ازخود نوٹس لیا جائے۔