علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی الومنائی ایسوسی ایشن قائم

پیر 19 فروری 2018 14:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں موجود لاکھوں کی تعداد میں اپنے فارغ التحصل طلبہ و طالبات کے ساتھ طویل مدتی تعاون کو برقرار رکھنے اور مصروفیت کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے اپنی الومنائی ایسوسی ایشن قائم کر دی ہے ۔وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی یونیورسٹی امیج بلڈنگ کے لئے فارغ التحصیل طلبہ کو سب سے مضبوط اور بہترین ذریعہ سمجھتے ہیں اس لئے اُن کی خواہش پر یونیورسٹی نے اپنے فارغ التحصیل طلبہ کویکجا کرنے کے لئے اے آئی او یو الومنائی ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ بھی متعارف کردی ہے۔

ویب سائٹ کی لانچنگ تقریب میں یونیورسٹی کے موجودہ اور سابق طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

الومینائی کی ممبرشپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ [email protected] پر دستیاب رجسٹریشن فارم پر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔الومنائی ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ،ْ ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی کو اپنے ایلومینائی کی سب سے زیادہ تعداد ہونے پر فخر ہے جو پاکستان کے مختلف اداروں میں اچھے عہدوں پر خدمات فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایلومینائی کا دفتر یونیورسٹی اور فارغ التحصیل طلبہ کے باہمی رشتے کو برقرار رکھنے میں پل کا کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :