بیر کو پھل کی مکھی سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

پیر 19 فروری 2018 15:12

فیصل آباد۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء)ماہرین زراعت نے بیر کو پھل کی مکھی سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ باغبان بیر کے باغات پر خصوصی نظر رکھیں کیونکہ پھل کی مکھی کسی بھی وقت بیر پور حملہ آور ہو سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مادہ مکھی پھل کے جس حصے پر انڈے دیتی ہے بیر کے اس حصے کا رنگ بھورا ہو جاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگر باغبان بیر کے رنگ کی تبدیلی محسوس کریں تو فوری طور پر متاثرہ پھل کو درخت سے الگ کر دیا جائے کیونکہ اس حملہ سے پھل کمزور ہو کر نہ صرف خود نیچے گرناشروع ہو جاتا ہے بلکہ وہ اپنے ارد گرد کے دوسرے پھل کو بھی متاثر کرتاہے۔ انہوںنے کہاکہ نر مکھی کے بیر کے پھل پر حملے کے تدارک کیلئے میتھائل یوجینال 10حصے اور ڈپٹر یکس یا میلاتھیان زہر ایک حصہ ملا کر بالٹی میں اس کا مکسچر محلول تیار کرلیں جس کے سپرے سے پھل کی مکھی کا خاتمہ یقینی بنایاجا سکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار اس سلسلہ میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے حکام سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔