ایک دن کیلئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ ،ْ عمران خان نے سارا دن اپنی رہائش گاہ پر گزارا

چیئر مین پی ٹی آئی کل سے دوبارہ اپنی سر گرمیوں کا آغازپشاور کے ایک روزہ دورہ سے کریں گے

پیر فروری 16:13

ایک دن کیلئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ ،ْ عمران خان نے سارا دن اپنی رہائش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شادی کے بعدایک دن کیلئے پیر کو تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں سارا دن اپنی رہائش گاہ پر گزارا جبکہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کل منگل سے دوبارہ اپنی سر گرمیوں کا آغازپشاور کے ایک روزہ دورہ سے کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کے مطابق عمران خان نے شادی کے بعد ایک دن کیلئے پیر کو اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں اورپورا دن بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر گزارا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان (آج) منگل سے دوبارہ اپنی سر گرمیوں کا آغاز کریں گے اور پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ان کا خیرمقدم کریں گے، دورہ پشاور کے دوران چیئرمین تحریک انصاف ارباب نیاز اسٹیڈیم کی توسیع کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ذرائع کے مطابق منصوبے پر مجموعی طور پر 1.4ارب روپے لاگت آئے گی جو صوبائی حکومت خرچ کرے گی۔پشاور کرکٹ اکیڈمی کو چلانے کیلئے سالانہ 3کروڑروپے خرچ ہوں گے،جن میں سے ایک کروڑ پاکستان کرکٹ بورڈ اور دو کروڑ روپے صوبائی حکومت ادا کریگی۔

متعلقہ عنوان :