اوپن یونیورسٹی کی ایلومینائی ایسوسی ایشن کا قیام

ایلومینائی کا دفتر یونیورسٹی اور فارغ التحصیل طلبہ کے باہمی رشتے کو برقرار رکھنے میں پل کا کردار ادا کریگا، ڈاکٹر ناصر محمود

پیر 19 فروری 2018 17:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں موجود لاکھوں کی تعداد میں اپنے فارغ التحصل طلبہ و طالبات کے ساتھ طویل مدتی تعاون کو برقرار رکھنے اور مصروفیت کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے اپنی ایلومینائی ایسوسی ایشن قائم کر دی ہے ۔وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی یونیورسٹی امیج بلڈنگ کے لئے فارغ التحصیل طلبہ کو سب سے مضبوط اور بہترین ذریعہ سمجھتے ہیں اس لئے اُن کی خواہش پر یونیورسٹی نے اپنے فارغ التحصیل طلبہ کویکجا کرنے کے لئے اے آئی او یو ایلومینائی ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ بھی متعارف کردی ہے۔

ویب سائٹ کی لانچنگ تقریب میں یونیورسٹی کے موجودہ اور سابق طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

ایلومینائی کی ممبرشپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ [email protected]پر دستیاب رجسٹریشن فارم پر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایلومینائی ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے ڈین فکلٹی آف ایجوکیشن ،ْ ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی کو اپنے ایلومینائی کی سب سے زیادہ تعداد ہونے پر فخر ہے جو پاکستان کے مختلف اداروں میں اچھے عہدوں پر خدمات فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایلومینائی کا دفتر یونیورسٹی اور فارغ التحصیل طلبہ کے باہمی رشتے کو برقرار رکھنے میں پل کا کردار ادا کریگا۔

متعلقہ عنوان :