تیسری شادی ; کپتان نے مبارکباد دینے والوں کو شکریہ ادا کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 فروری 2018 17:32

تیسری شادی ; کپتان نے مبارکباد دینے والوں کو شکریہ ادا کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے تیسری شادی پر مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کر دیا۔

(جاری ہے)

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میری شادی پر مبارکباد اور دعائیں دینے والوں کا مشکور ہوں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی شادی کی خبر گذشتہ رات بریک ہوئی۔ عمران خان نے بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی جس پر انہیں دنیا بھر سے مبارکبادیں وصول ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :