راولپنڈی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ،9ملزمان گرفتار

پیر 19 فروری 2018 17:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی09ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ و منشیات برآمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے جاویدسی200گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے یونس سی10لیٹر کھلی شراب، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے حیدر سی05لیٹر کھلی شراب، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کامران سی01عدد پستول30بورمعہ 03روند،تھانہ چونترہ پولیس نے عادل سی01عدد پستول30بورمعہ 04روند، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے مختیار سے 01عدد پستول30بورمعہ 03روندجبکہ قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ مندرہ پولیس نے جلال داخلی کے علاقہ میں ریڈ کر کی03ملزمان ابرار،وسیم اور ارشد کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے ان کے قبضہ سے 1900روپے ،موبائل فون اور 02موٹر سائیکل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔