سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی،لبنٰی ریحان

پیر فروری 17:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری2018ء) پا ممبر پنجاب اسمبلی لبنٰی ریحان پیرزادہ نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ انتشار، عدم استحکام، پروپیگنڈے اور منفی سیاست کرنے والوں کا سیاسی مستقبل ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اپنے بیان میں اانہوں نے کہا کہ کہ لودھراں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوام کا نواز شریف پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ 2018 کی پہلی کامیابی سے مخالفین کو اندازہ ہوجانا چاہئے کہ مسلم لیگ (ن) عام انتخابات ء میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :