نیک تمنائوں کے اظہار پر کارکنان سیاسی ،مذہبی لیڈر شپ کا شکر گزار ہوں‘ ڈاکٹر طاہر القادری

سربراہ عوامی تحریک کی 67 ویں سالگرہ پر 23بکرے ذبح درازی عمر کیلئے دعائیں

پیر 19 فروری 2018 19:06

نیک تمنائوں کے اظہار پر کارکنان سیاسی ،مذہبی لیڈر شپ کا شکر گزار ہوں‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 67 ویں سالگرہ پر لاہور مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکنان،عہدیداران کی طرف سے 23بکرے قربان کئے گئے۔ شہر شہر سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور صحت اور درازی عمر کیلئے دعائیں کی گئیں۔سربراہ عوامی تحریک نے دنیا بھر سے کارکنان،سیاسی،سماجی،مذہبی لیڈر شپ کی طرف سے نیک تمنائوں کے اظہار شکریہ ادا کیا ۔

سالگرہ کے حوالے سے لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد ہوئیں اور کیک کاٹے گئے ، امریکہ،برطانیہ،سپین،ڈنمارک،ہالینڈ،ناروے،کینیڈا،آسٹریلیا،سائوتھ افریقہ کے مختلف شہروں میں منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز میں خصوصی تقاریب منعقد ہوئیںاور ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی انسانیت کیلئے انجام دی جانے والی علمی تحقیقی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ٹورنٹو میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پوتوں حماد مصطفی المدنی اور احمد مصطفی العربی نے ان کیلئے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا ۔ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کی مرکزی تقریب عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوئی،جہاں عہدیداروں اور مقررین نے انہیںانسانیت کیلئے انجام دی جانیوالی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا،عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہدحسین،سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور و دیگر رہنمائوں نے مبارکباد دی۔

قاضی زاہد حسین نے کہاکہ دین اور سیاست کیلئے ڈاکٹر طاہرا لقادری نے عالم اسلام اور انسانیت کی قابل تقلید خدمت کی،ہمیں پاکستان کے سپوت شیخ الاسلام پر فخر ہے۔خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری پوری دنیا میں اسلام اور پاکستان کی شناخت ہیں،یہ واحد لیڈر ہیں جنکے اشارے پر کارکنان جان ہتھیلی پر رکھ لیتے ہیں۔پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان کی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کئے،انکے نام اور کام سے بدیانت اور لٹیرے تھر تھر کانپتے ہیں۔

ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، بشارت جسپال،فیاض وڑائچ،بریگیڈئر(ر) مشتاق احمد، رفیق نجم ،احمد نواز انجم ،جواد حامد، علامہ امداد اللہ،نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، مظہر محمود علوی، حافظ غلام فرید، شہزاد رسول،سہیل احمد رضا،عرفان یوسف،فرح ناز نے ڈاکٹر طاہر القادری کو67ویں سالگرہ پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :